پہلگام حملہ، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں فوجیوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ “حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ آبی معاہدے پر نظرثانی ضروری ہو گئی ہے۔” انہوں نے پہلگام حملے کا ذمہ دار پاکستان پر ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بھارت اب سندھ طاس معاہدے کے تحت ہونے والی تمام میٹنگز معطل کر رہا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا تھا، جس کے تحت دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے پانیوں کے بٹوارے کا تعین کیا گیا تھا۔ بھارت کا یہ اقدام خطے میں آبی تنازعات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *