یومِ تکبیر اور معرکہ حق کی کامیابی کے موقع پر مرکزی تقریبات پشاور اور میرپور آزاد کشمیر میں منعقد کی جائیں گی، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ، گلگت بلتستان میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ امیر مقام میرپور میں منعقد ہونے والے مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔
خیبر پختونخوا میں یومِ تکبیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کرے گی۔ مرکزی تقریب پشاور میں پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوگی، جس میں امیر مقام شرکت فرمائیں گے۔
امیر مقام کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے تمام ونگز کو ریلیاں نکالنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ “یومِ تکبیر اور یومِ معرکہ حق قومی وقار اور دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان ہے۔” انہوں نے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو سلام پیش کیا۔