کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

Kuwait-City

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے، جس کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے دوبارہ جاری کیے جائیں گے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے اس اقدام کو پاکستانی ہنر مندوں کے لیے ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ “دنیا پاکستانی ہنر مندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانی شہریوں کو کویت میں روزگار، کاروبار اور سیاحت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔

اٹلی سمیت دیگر ممالک میں بھی روزگار کے مواقع

مصطفیٰ ملک نے یہ بھی بتایا کہ اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے نوکریوں کا سالانہ کوٹا مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اٹلی کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک بھی پاکستانی ہنر مندوں کو روزگار فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ ساتھ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے فوکل پرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے مزید ممالک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *