راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو الگ الگ مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں ایک مرکزی جامع مسجد اور دوسرا امام بارگاہ میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کی۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نماز عید کے اوقات سے قبل آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم وہ اس دوران آرام کر رہے تھے۔

یہ عمران خان کی جیل میں چوتھی عید ہے، جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دوسری بار جیل میں عید گزار رہی ہیں۔