غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

marco-rubio

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی امیدیں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین متعدد شرائط پر متفق ہو چکے ہیں، اور اب صرف معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر تفصیلات طے کرنا باقی ہیں۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق، روبیو نے ملائیشیا میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “ہم جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ مذاکرات مثبت رخ پر آگے بڑھ رہے ہیں، حالانکہ ماضی میں اسی مرحلے پر بات چیت رک جاتی تھی۔”

انہوں نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس اپنے ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہو جائے، تو یہ تنازعہ فوری طور پر ختم ہو سکتا ہے۔

hammas
hammas

یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے ثالثوں کے ذریعے 10 قیدیوں کی رہائی کی پیشکش کی تھی، لیکن تنظیم نے واضح کیا تھا کہ اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔ حماس کا کہنا تھا کہ وہ ثالث ممالک کے ساتھ سنجیدگی سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *