وفاقی حکومت کی 26ویں ترمیم پر مذاکرات کیلیے اپوزیشن کو دعوت

azamnazeertarar

وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم میں بہتری کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ “26ویں ترمیم کو ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کیا ہے۔ اگر اپوزیشن کے خیال میں اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔”

انہوں نے عدالتی نظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی کا ایک واضح طریقہ کار ہوتا ہے، لیکن ہمارے ہاں فوجداری مقدمات دس دس سال تک لٹکے رہتے ہیں۔”

وزیر قانون نے کہا کہ “108 ترامیم پر مشتمل مسودہ قانونی و انصاف کمیٹی میں زیر التوا ہے۔ ہم اس پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ مسودے پھاڑنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ مکالمہ ہی راستہ ہے۔”

وزیر اعظم نے سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “اپوزیشن حکومت پر تنقید کر رہی ہے، لیکن اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد محض ڈیڑھ منٹ میں مسترد کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں اسمبلیاں تحلیل کر دی گئیں۔ یہ سب سیاسی مصلحتوں کے تحت ہوا۔”

انہوں نے اختتامی کلمات میں کہا کہ “ہمیں کسی بند کمرے میں بیٹھ کر سنجیدگی سے اس معاملے پر بات کرنی چاہیے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *