بھارت کے ساتھ ’ٹریڈ ڈیل‘ نہیں ہوگی؛ ٹرمپ نے صاف انکار کردیا

ٹریڈ ڈیل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے ساتھ کسی بھی تجارتی معاہدے کے امکان کو خارج کر دیا، جس سے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جب تک ٹیرف کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوتا، بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر کوئی پیش رفت ممکن نہیں۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے بھارتی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد درآمدی ٹیرفز عائد کر دیے ہیں، جس کے بعد بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر کل ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد نریندر مودی کی حکومت کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ملک کے اندر بھی اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں ہے۔

مودی کے حامی بھی اس معاملے پر خاموش ہیں، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مودی جلد ہی اپنے دوست ٹرمپ کو راضی کر لیں گے۔ تاہم، امریکی صدر کے واضح انکار نے مودی حکومت کی تمام تر کوششوں اور دعوؤں پر پانی پھیر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *