امریکہ کا ایران کے جوہری ٹھکانوں پر حملہ

us attack iran

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں تین جوہری مراکز پر “بہت کامیاب حملہ” کیا گیا ہے، جن میں فورڈو کا حساس نیوکلیئر پلانٹ بھی شامل ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر دیا۔

ٹرمپ نے لکھا: “تمام طیارے بحفاظت واپس روانہ ہو چکے ہیں” اور انہوں نے “ہمارے عظیم امریکی فوجیوں” کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر کہا: “اب امن کا وقت ہے۔”

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک اور بیان بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا: “فورڈو ختم ہو چکا ہے۔”

دوسری جانب امریکی کانگریس کی رکن یاسمین انصاری نے ٹرمپ کے اس اقدام کو “غیر قانونی فوجی کارروائی” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

یاسمین انصاری نے کہا: “ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف غیر قانونی فوجی کارروائی کی ہے، جس سے امریکہ کو ایک اور طویل اور تباہ کن جنگ میں دھکیلنے کا خطرہ ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کانگریس کا فوری ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاکہ وار پاورز ریزولوشن پر ووٹنگ کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *