امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اہم بیان

Pak India War

وائس آف پاکستان
پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا کی جانب سے ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان پر زور دے رہا ہے کہ وہ تنازعے کا “ذمہ دارانہ حل” تلاش کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا، “صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم مختلف سطحوں پر پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کار ہیں۔”

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا دونوں فریقوں کو پرامن اور ذمہ دارانہ حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ واشنگٹن بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور پہلگام کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

امریکی حکومت نے واقعے کے بعد بھارت کی حمایت کا اعلان کیا، لیکن بھارت کی خواہش کے برعکس پاکستان پر کھل کر تنقید نہیں کی۔ دوسری جانب، سعودی عرب اور ایران نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

اس سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت اس معاملے کا پرامن حل نکال لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *