اوسلو: ناروے کی مختلف تنظیموں، بشمول ایس این پی، تحریک کشمیر ناروے اور فلسطینی ایکٹیوسٹ گروپس، نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں ایک پرامن مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں، خاص طور پر معصوم بچوں اور خواتین، پر کی جانے والی بمباری اور ظالمانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ وہ ہر فورم پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
انہوں نے ناروے کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف موثر کردار ادا کرے اور انصاف کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کرے۔