راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سےبات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بی بی سی کوانٹرویو میں بانی پی ٹی آئی سےمذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، فوج سیاسی جماعتوں سےبات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں جو کہ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں سےمل کربنی ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے اور افواجِ پاکستان ا