اسرائیلی دفاعی نظام ناکام ہو چکا ہے اور ایران نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا،ایران

ایران نے “آپریشن وعدہ صادق سوم” کی دسویں لہر کے تحت اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کیے، جس کے بعد پورے اسرائیل میں ہنگامی سائرن بج اٹھے۔ ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے “مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول” حاصل کر لیا ہے

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ کیا، جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔

ہم دشمن کو ایک لمحہ کے لیے بھی امن میسر نہیں ہونے دیں گے، پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد

ایران نے چوتھی بار اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے بعد اسرائیل میں ہنگامی سائرن بج اٹھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹا ایربیس کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیل کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں، مغربی دنیا کو فکر مند ہونا چاہیے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ یہ واحد ملک ہے جو کسی بین الاقوامی جوہری کنٹرول نظام کا پابند نہیں

ایران کا ثالثوں کو انکار، اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے

ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، تہران نے شرط رکھی ہے کہ مذاکرات صرف اس صورت میں ہو سکتے ہیں جب اسرائیل کی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے۔

امریکا، ایران-اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے میں فوجی طور پر شامل ہو سکتا ہے، لیکن فی الحال اس کی کوئی فوری منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات امریکی صحافی ریچل اسکاٹ کے ساتھ ایک غیر سرکاری گفتگو میں کہی۔

ایسا دھماکا پہلے کبھی نہیں سنا”، تل ابیب سے اسرائیلی صحافی کا حیران کن بیان

ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حالیہ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب میں زوردار دھماکے سنائی دیے، جنہیں شہریوں نے پچھلے حملوں کے مقابلے میں “انتہائی طاقتور اور خوفناک” قرار دیا۔

ایران کے تازہ حملے میں 14 اسرائیلی ہلاک،حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلز کی بوچھاڑ کر دی، جس میں تل ابیب اور حیفہ جیسے اہم شہر نشانہ بنے۔ درجنوں میزائلز کے حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے

ہم صرف گولی نہیں چلائیں گے بلکہ اب ٹھوک کر ماریں گے،وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر مسلح جدوجہد کی دھمکی دیتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان پر گولی چلائی گئی تو وہ بھی جوابی کارروائی کریں گے۔