چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق، ان گفتگووں کا مقصد خطے میں تناؤ کو کم کرنا اور امن کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔