فلسطینی شہدا کی تعداد 54000 سے تجاوز کر گئی

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کے چیلنجز انتہائی سنگین ہیں، اور غزہ کی دوبارہ تعمیر کے اخراجات اربوں ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔ بنیادی سہولیات تباہ ہونے کے باعث عالمی اداروں نے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ خوراک اور صحت کا بحران ٹالا جا سکے۔

سوات میں سیلابی ریلے کی تباہی، 18 سیاحوں کو بہا لے گیا، 9 کی لاشیں برآمد

سوات کے علاقے فضاگٹ میں دریائے سوات میں اچانک طغیانی کے باعث 18 سیاح پانی میں بہہ گئے، جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 13 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر پھنسے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، اور یہ نشستیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کو منتقل ہوں گی۔

تہران میں شہداء کی عظیم الشان نماز جنازہ، لاکھوں سوگواروں کی شرکت

تہران کی سڑکیں اس وقت جذبات کے شدید مناظر کی گواہ بن گئیں جب اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے تقریباً 60 اعلیٰ فوجی کمانڈروں، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے عوام کا سمندر انقلاب اسکوائر پر اُمڈ آیا۔

ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: “مبارک ہو دنیا! ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ آئندہ چھ گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک اپنی تمام تر عسکری کارروائیاں روک دیں گے۔

ایران کا “نویدِ فتح” آپریشن، عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا آغاز

ایران نے امریکا کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے عراق اور قطر میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کر دیے ہیں۔ ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اس میزائل آپریشن کو “نویدِ فتح” (Annunciation of Victory) کا نام دیا گیا ہے۔

ایران کا بڑا جواب، قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید پر میزائل حملہ

ایران نے امریکی فضائی حملوں کے جواب میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے العدید پر 6 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی آوازیں اور آسمان پر آگ کے شعلے دیکھے گئے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا امریکی اور اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، ایران کے دفاع کی بھرپور حمایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور ایران کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔