غدیر کی سرزمین سے امت تک: وحدت، قیادت اور ہدایت
اسلام کی تاریخ کا ہر باب کسی نہ کسی عظیم واقعے کا مظہر ہے، مگر کچھ لمحات ایسے ہیں جن کی گونج زمان و مکان کی قید سے آزاد ہو کر قیامت تک سنائی دیتی ہے۔ ان میں سے ایک واقعہ غدیر خم ہے، جس نے قیادت، وحدت اور ہدایت کے ابدی اصول امت مسلمہ کو سکھا دیے۔