پاکستان نے جنگ جیتی، مگر ہم امن کے خواہاں ہیں

شہباز شریف نے جمعہ کے روز کہا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے، لیکن وہ امن کا خواہاں ہے، اور بھارت کو “پُرامن پڑوسی” کے طور پر رہنے کی دعوت دی۔ یہ بیان آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کے جشن کے موقع پر دیا گیا، جو ایک خصوصی تقریب کے ذریعے منایا گیا۔

ہم بھارت سےمذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے گھمنڈ اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور اگر دشمن نے پانی بند کرنے یا جارحیت کی کوشش کی تو اسے مزید طاقت سے جواب دیا جائے گا

بھارت نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر جانے سے سکھوں کو روک دیا

ھارت نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ 30 جون کو منائی جانے والی برسی کے لیے تقریباً 500 سکھ زائرین کے دورے پر اب غیر یقینی صورتحال چھا گئی ہے

وزیر اعظم اورآرمی چیف کا پسرور چھاونی سیالکوٹ کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ کے علاقے پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو فوجی کارروائی کی تفصیلات اور کور کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پاک بھارت جنگ میں کسی پڑوسی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی، انڈین ایکسپریس کا انکشاف

انڈین ایکسپریس نے اپنے ایک تازہ تجزیئے میں بھارت کی خارجہ پالیسی اور قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ کی طرح غیر جانب داری اختیار کرنے کے باوجود، بھارت کی سفارتی کمزوریاں عیاں ہوگئی ہیں۔

سندھ طاس معاہدے پر عالمی بینک کا موقف بھی سامنے آ گیا

عالمی بینک کے صدر نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی بینک کا کردار صرف ایک سہولت کار کا ہے، نہ کہ ثالث کا،

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 15 دنوں کے دوران نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں ہونے والی معمولی کمی کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی توقع ہے۔

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم افسر کرنل صوفیہ قریشی کو “دہشت گردوں کی بہن” کہہ کر سیاسی ہلچل مچا دی ہے

بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے دو اور فوجی جوان وطن پر قربان ہو گئے

بھارتی افواج کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کی گئی بزدلانہ جارحیت کے دوران پاک فوج کے دو مزید جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بھارتی فوج نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا