ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: “مبارک ہو دنیا! ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ آئندہ چھ گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک اپنی تمام تر عسکری کارروائیاں روک دیں گے۔

ایران کا “نویدِ فتح” آپریشن، عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا آغاز

ایران نے امریکا کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے عراق اور قطر میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کر دیے ہیں۔ ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اس میزائل آپریشن کو “نویدِ فتح” (Annunciation of Victory) کا نام دیا گیا ہے۔

ایران کا اسرائیل کے جوہری تنصیبات اور فوجی اہداف پر حملہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک شدت آ گئی ہے۔ ایران نے امریکا کے حملے کے جواب میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغے جن میں جدید خیبر میزائل بھی شامل تھا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کا ایک پاور پلانٹ تباہ ہوگیا اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

امریکہ کا ایران کے جوہری ٹھکانوں پر حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں تین جوہری مراکز پر “بہت کامیاب حملہ” کیا گیا ہے، جن میں فورڈو کا حساس نیوکلیئر پلانٹ بھی شامل ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر دیا۔

اسرائیل کا ایران کو عدم استحکام کا شکار بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا

ایرانی سینئر عہدیدار محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنانے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن ایران نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

امریکا کا جنگ میں فوری شامل نہ ہونے کا اشارہ،ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل نکالا جائے 

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے کے حوالے سے ممکنہ براہ راست کارروائی کا فیصلہ اگلے دو ہفتوں میں کریں گے۔

ٹرمپ کا خفیہ منصوبہ بے نقاب، ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا ہے، تاہم انہوں نے حتمی حکم اس امید پر مؤخر کر دیا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے۔