اسرائیل کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں، مغربی دنیا کو فکر مند ہونا چاہیے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ یہ واحد ملک ہے جو کسی بین الاقوامی جوہری کنٹرول نظام کا پابند نہیں

ایران کا ثالثوں کو انکار، اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے

ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، تہران نے شرط رکھی ہے کہ مذاکرات صرف اس صورت میں ہو سکتے ہیں جب اسرائیل کی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے۔

امریکا، ایران-اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے میں فوجی طور پر شامل ہو سکتا ہے، لیکن فی الحال اس کی کوئی فوری منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات امریکی صحافی ریچل اسکاٹ کے ساتھ ایک غیر سرکاری گفتگو میں کہی۔

ایسا دھماکا پہلے کبھی نہیں سنا”، تل ابیب سے اسرائیلی صحافی کا حیران کن بیان

ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حالیہ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب میں زوردار دھماکے سنائی دیے، جنہیں شہریوں نے پچھلے حملوں کے مقابلے میں “انتہائی طاقتور اور خوفناک” قرار دیا۔

ایران کے تازہ حملے میں 14 اسرائیلی ہلاک،حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلز کی بوچھاڑ کر دی، جس میں تل ابیب اور حیفہ جیسے اہم شہر نشانہ بنے۔ درجنوں میزائلز کے حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے

چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق، ان گفتگووں کا مقصد خطے میں تناؤ کو کم کرنا اور امن کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

ایران کے دفاعی فضائی نظام نے اسرائیل کے حملوں کو ناکام بنادیا

ایرانی فوج کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے صرف ایک گھنٹے کے دوران صیہونی حکومت کے 10 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا۔

اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر خاموشی؛ ایران نے امریکا کیساتھ جوہری مذاکرات منسوخ کردیئے

ایران نے عمان میں اتوار کو ہونے والے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد لیا گیا ہے۔

ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، مجموعی ہلاکتیں 8 ، سیکڑوں زخمی

ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق، 100 سے زائد سپر سونک بیلسٹک میزائل اسرائیلی علاقوں کی طرف داغے گئے، جن میں تل ابیب، بیت المقدس اور مقبوضہ حیفہ شامل ہیں

اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران

ایران کی طاقتور فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے خلاف سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی اسرائیل پر “خیبر” میزائل سے حملہ کیا جائے گا، جس کے اثرات دیکھ کر پوری دنیا حیران رہ جائے گی۔