بھارت کو پتہ چل گیا کہ پاکستانی فوج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو اب یہ بات اچھی طرح سمجھ آگئی ہے کہ پاکستانی افواج اپنے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، اور مودی حکومت اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کی جسارت کرے گی تو اسے سو بار سوچنا پڑے گا۔

مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے، سابق بھارتی وزیر خارجہ

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی حکومت پر آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے اور گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد چھپا کر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی افواج کو وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کشمیر کی آزادی کے بعد تمام چھ دریاؤں پر پاکستان کا حق ہوگا

امن ہماری پہلی ترجیح ہے لیکن جنگ کے لیے بھی مکمل تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ اب بھی موجود ہے اور اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پاکستان اس کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔

غزہ پر اسرائیلی مظالم، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

زہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور انسانی امداد کی روک تھام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدوں اور تعاون پر نظرثانی کرے گی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر کی تقریب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یوم شہداء کے موقع پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر وطن کے لیے قربانی دینے والے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی

بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات کا تعین کریں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ مذاکرات، حالیہ تنازعات اور فوجی کارروائیوں کے حوالے سے اہم بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات میں سے کسی ایک مقام کا انتخاب کیا جائے گا

خضدار میں سکول بس پر حملہ بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا، ترجمان پاک فوج

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں معصوم اسکول بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا