اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا، عمران خان کو شرکت کی اجازت نہ مل سکی

ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کی۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نماز عید کے اوقات سے قبل آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم وہ اس دوران آرام کر رہے تھے۔

عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ “کچھ لو اور کچھ دو” کے اصول پر مذاکرات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی مانگ رہے ہیں

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ایک خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں، جیل سے لیڈ کروں گا،سابق وزیر اعظم عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

اڈیالہ جیل سے سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام: عدلیہ تاریخ کے کٹہرے میں ہے، ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلاء، پارٹی کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی و عدالتی صورتحال پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اگر عدلیہ آج انصاف کے اصول پر کھڑی نہ ہوئی تو تاریخ میں ان کا شمار انہی ججوں میں ہوگا جنہوں نے آمریت کو تحفظ دیا۔”

بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے کہا گیا کہ 26ویں ترمیم قبول کر لیں اور 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لیں، لیکن انہوں نے جواب دیا: “معافی انہیں مانگنی چاہیے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، لوگوں کو شہید کیا اور اغوا کیا