تہران میں شہداء کی عظیم الشان نماز جنازہ، لاکھوں سوگواروں کی شرکت
تہران کی سڑکیں اس وقت جذبات کے شدید مناظر کی گواہ بن گئیں جب اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے تقریباً 60 اعلیٰ فوجی کمانڈروں، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے عوام کا سمندر انقلاب اسکوائر پر اُمڈ آیا۔