ایران اسرائیل تنازعہ: پس منظر، اسباب اور موجودہ صورتحال

1979 میں ایران میں آیت اللہ امام خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب آیا جس کے بعد ایران نے اسرائیل کو “شیطان صغیر” قرار دے کر اسے ناجائز ریاست ماننے سے انکار کر دیا۔ اس انقلاب نے دونوں ممالک کے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ پیدا کیا۔

ایران کے تازہ حملے میں 14 اسرائیلی ہلاک،حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلز کی بوچھاڑ کر دی، جس میں تل ابیب اور حیفہ جیسے اہم شہر نشانہ بنے۔ درجنوں میزائلز کے حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے

آیت اللہ خامنہ ای پر ممکنہ حملہ؟ اسرائیلی ترجمان کا معنی خیز بیان خطے میں نئی ہلچل کا سبب

خطے میں کشیدگی ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جب اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

عید غدیر پر ایران کی جوابی کارروائی: حیفہ میں اسرائیلی فوجی و صنعتی مراکز نشانے پر

یہ بے مثال جوابی آپریشن “یا علی ابن ابی طالبؑ” کے کوڈ نام سے جاری ہے، جو عید غدیر کے بابرکت موقع کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ میزائل اور ڈرون داغے جانے کے فوراً بعد IRGC کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اس وسیع پیمانے کے میزائل اور ڈرون آپریشن کے نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

پانچ مغربی ممالک کا اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی حمایت اور اشتعال انگیزی پر دو اسرائیلی وزرا پر برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔