معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام عناصر قومی طاقت کے درمیان مکمل ہم آہنگی کی گواہی دیتی ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

ئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام نے ملک کے دفاع کے لیے فولاد کی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے ہیں

ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور اس کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، عاصم منیر

انہوں نے واضح کیا کہ “کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہندوستان کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کشمیر کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا

بھارت سے حالیہ کشیدگی،ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

لاچین میں منعقدہ تین ملکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بندی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے لیے یہ اطمینان کی بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کم ہوا ہے، اور امید ظاہر کی کہ اس سیز فائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔

پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے,وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کی سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پانی ہماری 24 کروڑ عوام کی زندگی کی علامت ہے، بھارت اسے روکنا چاہتا ہے، مگر یہ کبھی نہیں ہوگا

پاک-ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ، زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

پاکستانی زائرین کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاک-ایران بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تہران میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ہونے والی ایک نتیجہ خیز ملاقات میں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گڈ گورننس روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کی ترقی کے لیے ایک جامع روڈ میپ پیش کیا ہے، جس میں تین کلیدی شعبوں گڈ گورننس، اسمارٹ ڈویلپمنٹ اور مضبوط سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان شعبوں میں اگلے دو سال میں واضح اہداف حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے