سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، اور یہ نشستیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کو منتقل ہوں گی۔

ہم صرف گولی نہیں چلائیں گے بلکہ اب ٹھوک کر ماریں گے،وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر مسلح جدوجہد کی دھمکی دیتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان پر گولی چلائی گئی تو وہ بھی جوابی کارروائی کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی ملک کی عزت و وقار کی آواز ہیں,علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدلیہ پر “مارشل لا” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اور عدلیہ مل کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،  وفاقی بجٹ اشرافیہ نواز، عوام دشمن بجٹ قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی اور پارلیمانی رہنماؤں نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے “اشرافیہ نواز، عوام دشمن اور معیشت کے لیے تباہ کن” قرار دیا ہے

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ایک خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے کہا گیا کہ 26ویں ترمیم قبول کر لیں اور 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لیں، لیکن انہوں نے جواب دیا: “معافی انہیں مانگنی چاہیے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، لوگوں کو شہید کیا اور اغوا کیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گڈ گورننس روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کی ترقی کے لیے ایک جامع روڈ میپ پیش کیا ہے، جس میں تین کلیدی شعبوں گڈ گورننس، اسمارٹ ڈویلپمنٹ اور مضبوط سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان شعبوں میں اگلے دو سال میں واضح اہداف حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا،علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو سکتا ہے، لیکن ہم نہیں ڈرتے

ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آء) کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر اس لیے بٹھایا گیا ہے کہ آپ انصاف کریں۔”