اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزازی بیج سے نوازنے کے لیے آج شام خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، یہ تقریب آج شام 7 بجے ایوانِ صدر میں ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیج اور اسٹک پیش کریں گے۔
فیلڈ مارشل کا عہدہ فوجی قیادت کو دیا جانے والا ایک اعلیٰ ترین اعزاز ہے، اور یہ تقریب پاک فوج کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ تصور کی جا رہی ہے۔