امریکی ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے داخلے پر پابندی، چین کی مذمت

Chinese-Foreign-offce-spokesman

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا کے داخلے پر پابندی لگانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چین تعلیمی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کے خلاف ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس اقدام کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا کا عالمی وقار متاثر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی تبادلے بین الاقوامی تعاون کا اہم ذریعہ ہیں اور انہیں سیاسی تنازعات کا شکار نہیں بنانا چاہیے۔ چین دنیا بھر میں علم اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل، چینی وزارت خارجہ نے بھارتی فوجی کارروائی پر بھی افسوس کا اظہار کیا تھا، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *