پاکستان پر بھارتی جارحیت، چین کا اظہار تشویش

pak china

بیجنگ: چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “افسوسناک اور تشویشناک” قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “بھارت کی صبح کی فوجی کارروائی ہمارے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ چین کا ماننا ہے کہ بھارت اور پاکستان خطے کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان تناؤ کسی کے مفاد میں نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتا ہے، لیکن تمام فریقین کو تحمل اور برداشت سے کام لینا چاہیے۔ ہم دونوں ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔”

چینی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت طویل عرصے سے ہمسایہ ممالک ہیں اور چین دونوں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں دانشمندی، باہمی مذاکرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *