نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز

الیکشن کمشن

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری پر مشاورت کے لیے ملاقات کی دعوت دی

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو خط لکھ کر نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے ملاقات کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم کے خط کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، تاہم وہ آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خط میں واضح کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی جانی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اہم معاملے پر تبادلہ خیال کے لیے وہ عمرایوب سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *