پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کا کریڈٹ امریکہ کو جاتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

tammy-bruce

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا سہرا امریکا کی کوششوں اور ثالثی کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع پیدا ہوا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ اگرچہ ماضی میں یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے، لیکن اب امید کی نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ مستقل امن کی طرف بڑھیں۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے میں امریکا کا اہم کردار رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *