ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی ہزاروں ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ

PTA

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملکی سلامتی اور مفاد کے خلاف مواد پھیلانے والی لاکھوں ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پی ٹی اے نے ایک بڑے آپریشن کے تحت ملکی دفاع اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی 1 لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس کے علاوہ 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز تک رسائی روک دی ہے۔

پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ بند کی گئی ویب سائٹس اور چینلز کی تفصیلات رازداری کے اصولوں کی وجہ سے جاری نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی ملک کے تحفظ اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے سائبر سپیس میں پاکستان کی سالمیت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مزید اقدامات پر کام جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *