لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام فکسچرز اب دبئی میں ہوں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو جلد ہی یو اے ای بھیج دیا جائے گا، جبکہ میچز 6 دن کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے۔
حکام کے مطابق، یہ قدم موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کا بقیہ حصہ پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔