وطن پر مشکل وقت، تمام مذاہب اور مسالک یک زبان

muslim-amp-christian-communitY

گجرانوالہ: بھارتی جارحیت کے خلاف گجرانوالہ کے تمام مکاتب فکر، مذہبی رہنماؤں، کرسچین کمیونٹی اور سول سوسائٹی نے متحد ہو کر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر “اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں” کے عنوان سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں شریک تمام شرکاء نے بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی دفاعی افواج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔ شرکاء نے زور دے کر کہا کہ “ہم اگلے مورچوں پر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس سرزمین کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

مذہبی رہنماؤں، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے اس موقع پر قومی یکجہتی اور دشمن کے مقابلے میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

یہ تقریب گجرانوالہ میں قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس میں تمام طبقات نے مل کر پاک فوج کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اعلا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *