یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ

یورپی وزرائے خارجہ

جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اس جمعے کو جنیوا میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات ہوں گے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، یورپی وزرا اس سے پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر بات چیت کریں گے، جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہوگا۔

جرمن سفارتی حلقوں کے مطابق، یہ مذاکرات امریکا کے تعاون سے ہو رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد ایران سے یہ یقین دہانی لینا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو صرف پرامن سول مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔ مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر مزید بات چیت (“اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ”) بھی ہوگی۔

دوسری جانب، اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایران مسلسل اس بات سے انکار کرتا آیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لیے ہے۔

یورپی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران تعاون پر آمادہ ہو جائے، تو اس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کے امکانات ہیں، ورنہ صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *