اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ایران بھرپور طاقت سے ردعمل دے گا، ایرانی جنرل عزیز نصیر زادہ

جنرل عزیز نصیر زادہ

ایران کے وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکا اور اسرائیل کو واضح تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے تمام فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جنرل نصیر زادہ نے امریکی وزیر دفاع کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک طرف تو مذاکرات کی بات کرتا ہے، جبکہ دوسری طرف دھمکیاں دے کر خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام، خاص طور پر نئے وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران کی 40 سالہ مزاحمتی تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر اس پر جنگ تھوپی گئی تو وہ سخت ترین جواب دے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو 1,200 کلومیٹر تک کے فاصلے پر ایک میٹر کی درستگی سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل کسی بیرونی جی پی ایس سسٹم پر انحصار نہیں کرتا۔

امریکا ,اسرائیل

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، امریکا نے بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور اتوار کو مسقط میں ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *