فرانس کا تاریخی قدم، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

french-president-emmanuel-macron

فرانس نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس تاریخی فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

یہ بات انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے نام اپنے ایک خط میں کہی، جسے سوشل میڈیا پر عام بھی کیا گیا۔ خط میں میکرون نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے ریاستِ فلسطین کا قیام ضروری ہے۔

صدر میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اصولی مؤقف اور تاریخی تناظر کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہا ہے، تاکہ خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *