غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ روز کم از کم 36 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں سے چھ افراد ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ فوجیوں نے ان افراد پر “انتباہی فائرنگ” کی جو ان کے بقول “ایسے انداز میں آگے بڑھ رہے تھے جو فوجیوں کے لیے خطرہ بن سکتا تھا”۔

سمیر ابو حدید، جو اس وقت موقع پر موجود تھے، نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہاں چوراہے کے قریب ہزاروں لوگ جمع تھے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران اسعد ابو شریعة کو ہلاک کر دیا گیا، جو مبینہ طور پر مجاہدین بریگیڈز کے سربراہ تھے۔