فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر کی تقریب

ASIM MUNIR 2

لاہور : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یوم شہداء کے موقع پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر وطن کے لیے قربانی دینے والے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ اعزاز پوری قوم، پاک مسلح افواج، شہداء اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اعزاز ان بہادر سپوتوں کے لیے ہے جنہوں نے دشمن کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے سامنے ڈٹ کر وطن کا دفاع کیا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ پاک فوج میں سب سے اعلیٰ ترین فوجی رینک ہے، جو انتہائی نمایاں خدمات پر دیا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنا ان کی عظیم قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *