اسلامی تعلیمات پر پورا اترنے والے پروجیکٹس پر ہی کام کرتا ہوں؛ حمزہ علی عباسی

Hamza-Ali-Abbasi

حمزہ علی عباسی کا ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے اہم بیان: شرعی اصولوں کے تحت کام کرنے میں کوئی حرج نہیں

وائس آف پاکستان
28 اپریل 2025

معروف اداکار اور ماڈل حمزہ علی عباسی نے ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خواتین کا لباس مناسب ہو اور مرد و خواتین فنکاروں کے درمیان شرعی حدود کا خیال رکھا جائے تو ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

حمزہ علی عباسی ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے شہرت کی بلندیوں کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر دین کی طرف رجوع کیا۔ انہوں نے خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں، جو اب ان کے طرزِ گفتگو اور رویوں سے واضح طور پر عیاں ہوتا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے سے پہلے یہ یقینی بناتے ہیں کہ وہ اسلامی اصولوں کے منافی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا، “پاکستانی ڈرامے اب بہتر ہو رہے ہیں، جہاں غلط چیزوں کو غلط دکھایا جاتا ہے۔ اگر خواتین کا لباس معقول ہو اور مرد و خاتون فنکاروں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رہے تو ایسے ڈراموں میں کام کرنا جائز ہے۔”

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ وہ ایسے پروجیکٹس کو ترجیح دیتے ہیں جو معاشرے کو مثبت پیغام دیں اور اسلامی اقدار کے مطابق ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *