یہ تحریر ایک تحفہ ہے،خاص کر حکماء حضرات کےلیے۔اس تحریر میں امراضِ قلب کو مکمل تفصیل کےساتھ بمع نسخہ جات بیان کردیاگیاہے۔ ان شاء اللہ اس پر عمل کر کےوہ بڑی آسانی سےدل کےامراض کا علاج کرنےکےقابل ہوجاٸیں گے۔
آپ اس تحریر میں مندرجہ ذیل امراضِ قلب کےاسباب،اصولِ علاج اور نسخہ جات جان پائیں گے۔
١۔اِختلاجِ قلب(PSVT)
٢۔خفقانِ قلب
٣۔تسکینِ قلب(Heart block)
٤۔دردِ دل یا انجاٸنا(Angina pectoris)
٥۔دل کے والوزکا تنگ ہوجانا
١۔اِختلاجِ قلب(PSVT)
اختلاجِ قلب سےمراد دل کا تیزی سے دھڑکنا ہے۔اسے ایلوپیتھی میں Paroxysmal Supraventricular Tachycardia(PSVT) کہاجاتاہے۔اس مرض میں دل کی دھڑکن کی رفتار فی منٹ بہت تیز ہوجاتی ہے۔ اکثر حالتوں میں یہ دھڑکن دو سو فی منٹ تک پہنچ جاتی ہے۔مریض دل کی دھڑکن گھبراہٹ اور غشی کی شکایت کرتا ہے دل کا یہ دورہ چند منٹوں سے لے کر کئی دنوں تک رہ سکتا ہے۔اختلاجِ قلب دل میں تحریک و تیزی اور دورانِ خون کے بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتاہے۔
اسباب اختلاجِ قلب
کسی بھی مرض کے تین بنیادی اسباب ہوا کرتے ہیں۔
١۔کیفیاتی اسباب
اختلاجِ قلب کا کیفیاتی سبب خشکی گرمی کی زیادتی ہے کیوں کہ خود دل کا اپنا مزاج خشک گرم ہے۔جونہی کائنات میں خشکی گرمی بڑھتی ہے تو فورا اس کا اثر قلب و عضلات پر پڑتا ہے جس سے اس کے افعال تیز ہوکر رفتارِ قلب بڑھ جانےکا سبب بنتی ہے۔
٢۔نفسیاتی اسباب
لذت و مسرت کے جذبات کی زیادتی اورذہنی پریشانی اس کےنفسیاتی اسباب ہیں۔
٣۔مادی اسباب
اختلاجِ قلب کے مادی اسباب میں خلطِ سودا کی زیادتی جو کہ خشک گرم اشیا ٕ ٗ ادویہ و اغذیہ جن میں شراب نوشی،تمباکو،چرس، بھنگ،ترش اشیا ٕ اور چاٸے وغیرہ کا کثرت سے استعمال ہے۔خون میں تیزابیت بڑھ کرخون کو گاڑھا کردیتی ہے۔جس وجہ سے خون شریانوں میں باآسانی گردش نہیں کرسکتا جس سے بعض اوقات دل میں درد بھی ہونے لگتاہے۔
اختلاجِ قلب کی علامات
١۔پیٹ میں گیس و ریاح کی زیادتی۔
٢۔شدید بے چینی محسوس کرنا۔
٣۔اگر گیس خارج نہ ہو تو مقام قلب اور بائیں کندھے کے نیچے سرسراہٹ محسوس کرنا۔
٤۔بعض اوقات دل یکدم زور زور سے دھڑکنے لگتاہے۔
٥۔حرکتی اعضا ٕ خاص کر دل ٗ پھیپھڑے اور معدہ کی حرکات تیز ہوجاتی ہیں۔
٦۔نبض کی رفتار ١٥٠ تا ٢٠٠ تک ہوجاتی ہے۔
٧۔دورانِ خون کی تیزی سےچہرہ سرخ اور جسم پسینہ سے شرابور ہوجاتاہے۔
اصولِ علاج
اس وقت جسم و خون میں خلطِ سودا یا ترشی و تیزابیت کی زیادتی ہوتی ہے۔لہذا ترشی و تیزابیت کی حامل اغذیہ و ادویہ فورا روک دی جاٸیں اور غدی عضلاتی و غدی اعصابی ادویہ و اغذیہ دی جائیں۔
بیرونی طور پر استعمال کے لیے
ھوالشافی
١۔آب عشر ٥تولہ
٢۔کافور ٣ماشہ
٣۔روغن تارپین ١تولہ
٤۔روغن ارنڈ ٥تولہ
ترکیب تیاری
اول روغن ارنڈ اور آب عشر کو آگ پر پکائیں جب پانی جل جائے تو پن لیں پھر کافور کو تارپین میں حل کرکے روغن ارنڈ میں ملا دیں۔بس تیار ہے۔
طریقہ استعمال
مقام درد اور سینہ پر روغن کو نیم گرم کرکے مالش کریں۔
نوٹ
اندرونی طور پر استعمال کے لیے مقدار خوراک ٣ تا چار قطرہ دن میں تین بار ہے۔
اندرونی طور پر استعمال کے لیے
ھوالشافی
١۔سہاگہ
٢۔نوشادر
٣۔الاٸچی کلاں
٤۔کمون
٥۔گل سرخ
ہرایک ہموزن۔
ترکیب تیاری
تمام اجزا ٕ باریک پیس لیں بس تیار ہے۔
مقدار خوراک
دو دو ماشہ دن میں چار بار۔اگر قبض ہو تو ساتھ گلقند کا استعمال بھی لازمی کریں
تحریر: وائس آف پاکستان ٹیم