بھارت کا رات کے اندھیرے میں پاکستان پر میزائل حملہ، 8 شہری شہید، 35 زخمی

Indian attack pakistan

اسلام آباد: بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفرآباد پر میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہو گئے۔ حملے میں مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے اور جوابی کارروائی میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا۔

حملے کے بعد ہنگامی اقدامات کے تحت ملک بھر میں فضائی ٹریفک معطل کر دی گئی جبکہ تمام آنے اور جانے والی پروازیں کراچی کی طرف موڑ دی گئیں۔

قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی کارروائی کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *