بھارت نے ترکی کی ایئر پورٹ کمپنی پر پابندی عائد کر دی

TURKY, INDIA

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر ترکی کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔

وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب بھارت میں کئی سیاحتی گروپس ترکی اور آذربائیجان کے دورے منسوخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے پاک-بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔

سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں بشمول دہلی، ممبئی اور بنگلورو میں گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی نے اب تک اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عہدے داروں نے بتایا کہ سیلیبی کی خدمات معطل ہونے کے بعد انہوں نے AISATS اور Brid Group کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔

بھارتی ڈپٹی وزیرِ شہری ہوابازی مرلی دھر موہول کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے سیلیبی پر پابندی لگانے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

یہ اقدام بھارت کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف سخت سیکیورٹی پالیسیوں کا ایک اور ثبوت ہے، خاص طور پر ان ممالک کی کمپنیوں کے خلاف جو پاکستان کے حلیف سمجھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *