بھارتی فوج کا پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب، آئی ایس پی آر نے ثبوت پیش کر دیے

DG ISPR press conference

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم پریس کانفرنس میں بھارتی ریاست کی پاکستان میں دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کر دیے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو 25 اپریل کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا جس کے موبائل فونز کے فرانزک میں بھارتی فوج کے افسران کی واٹس ایپ چیٹس اور وائس میسجز دریافت ہوئے ہیں۔ گرفتاری کے دوران ڈھائی کلوگرام بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

بھارتی فوج کے دہشت گرد افسران کی شناخت
آئی ایس پی آر نے چار بھارتی فوجی افسران کی شناخت کرتے ہوئے ان کے نام اور عہدے بتائے:

  • میجر سندیپ ورما (جس کا کوڈ نام سمیر ہے)
  • صوبیدار سکھوندر
  • حوالدار امت
  • ایک نامعلوم بھارتی آرمی افسر

ان افسران کے وائس میسجز میں لاہور تک دہشت گردی کے منصوبوں، شہریوں کے قتل عام اور ٹیرر فنانسنگ کی تفصیلات موجود ہیں۔ ایک وائس میسج میں بھارتی افسر صاف کہہ رہا ہے: “ہم لاہور تک کام کر رہے ہیں۔”

پاکستان پر الزامات کی حقیقت
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث ہے جبکہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک مثال ہے اور ایسے متعدد واقعات دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔

وائس آف پاکستان کی ٹیم اس معاملے کی مزید تفصیلات اکٹھا کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *