بی سی سی آئی نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ گروپ اسٹیج سے بچنے کی کوشش شروع کردی
بھارتی میڈیا کے مطابق، آنے والے دنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے گروپ میچز پر بحث ہوگی۔ بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ معاملہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں اٹھایا جا سکتا ہے۔
اہلکار کے مطابق، آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ مراحل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ نہ ہونا تو مشکل ہے، لیکن دونوں ٹیموں کو ابتدائی گروپس میں الگ رکھنا ایک ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز 17 سے 20 جولائی تک سنگاپور میں منعقد ہوں گی، جہاں اس معاملے پر باضابطہ بات چیت ہو سکتی ہے۔