جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست ہوئی، فرانسیسی میدڈیا کا اعتراف

pakistan-jf17

فرانسیسی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج، خاص طور پر پاک فضائیہ، کو بھارت پر واضح برتری حاصل رہی۔ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کے غرور کو خاک میں ملا دیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بھی بلند کیا۔

رپورٹ کے مطابق، آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ” کے دوران بھارتی رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد فرانسیسی میڈیا نے پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت ہی فتح کی کلیدی وجہ بنی”، جبکہ پاکستان کے جدید جنگی طیارے جے ایف-17 تھنڈر اور جے ایف-10 نے فضائی معرکے میں اپنی برتری ثابت کی۔

فرانسیسی رپورٹ میں بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کمی کو ان کی شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کی ناکامی اس کی کمزور فوجی حکمت عملی اور تربیت کی واضح علامت ہے، جبکہ پاک فوج کی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنا دیا۔

اس فتح نے نہ صرف پاکستان کی دفاعی قوت کو عالمی سطح پر تسلیم کروایا ہے بلکہ یہ ثابت کیا ہے کہ حوصلہ، منصوبہ بندی اور تربیت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *