بھارتی ڈراون کی فضائی خلاف ورزی، پاک فوج نے مار گرایا

indian drone shot down

پاکستان آرمی نے منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک بھارتی کواڈ کوپٹر ڈرون گرا دیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ یہ واقعہ پہلگام حملے کے بعد پیش آیا ہے۔

ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی نیوز نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ “پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کوپٹر کو کامیابی سے گرا کر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بنا دیا۔”

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تناؤ حالیہ عرصے میں بڑھا ہوا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بارہا بھارت پر پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

ابھی تک بھارتی فوج یا حکومت کی طرف سے اس واقعے پر کوئی رسمی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *