بھارتی میڈیا نے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران مودی کے جھوٹ پر مبنی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلایا, آئی ایس پی آر

DG ISPR press conference

اسلام آباد:
آپریشن سندور کے دوران بھارتی جارحیت کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی، جب پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے ناقابل تردید شواہد پیش کرکے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی میڈیا نے آپریشن سندور کے دوران جعلی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلا کر علاقائی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ این ڈی ٹی وی، نیوز 18 اور دیگر بھارتی چینلز نے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے پاکستانی طیاروں کے گرائے جانے اور پائلٹ کی گرفتاری کی فرضی کہانیاں گھڑیں، جو بعد میں بین الاقوامی میڈیا اور فیکٹ چیکنگ اداروں نے جھوٹ ثابت کر دیں۔

بھارتی میڈیا نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنا کر جعلی پروپیگنڈا پھیلایا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ تاہم، عالمی میڈیا نے ان جھوٹے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی بددیانتی کو بے نقاب کر دیا۔

پاکستان کے مستند اداروں نے حقائق پیش کرکے ثابت کیا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت جھوٹ پر مبنی بیانیے پھیلا کر عوامی رائے کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *