کینیڈا کی جانب سےبھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کوجی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کادعوت نامہ موصول نہ ہوا

مودی

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی چھ سال میں پہلی بار جی7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق، اب تک کینیڈا کی جانب سے انہیں اس اجلاس کے لیے باضابطہ دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اگرچہ اجلاس میں شرکت کے لیے وقت کم ہے، لیکن اگر دعوت دی بھی جاتی ہے تو مودی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ بھارت کا کینیڈا کی نئی حکومت پر عدم اعتماد ہے، جسے خیال ہے کہ کینیڈا خالصتان تحریک سے متعلق بھارتی خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لے گا۔

G7 summit

بھارتی میڈیا کے مطابق، سکھ علیحدگی پسندوں کے ممکنہ احتجاج اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے بھارتی حکومت آخری وقت کی دعوت قبول نہیں کرے گی۔

دوسری طرف، کینیڈا کے جی7 اجلاس کے ترجمان نے اب تک یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں۔

یہ اجلاس رواں ماہ کے وسط میں کینیڈا میں ہوگا، جس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے رہنما شرکت کریں گے۔

اس سے قبل، کینیڈین سکھ برادری نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک بھارت کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کرتا، مودی کو اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے۔ ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت کو پہلے انصاف کے عمل میں حصہ لینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *