عید غدیر پر ایران کی جوابی کارروائی: حیفہ میں اسرائیلی فوجی و صنعتی مراکز نشانے پر

Iran missiles

اسلامی انقلابی گارڈ کور نے ہفتہ کی شب صیہونی ریاست کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کے تازہ حملوں کی نئی لہر یہ کارروائی جمعہ کے روز شروع کیے گئے جوابی آپریشن سچا وعدہ ۳ کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ اس تازہ اور وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز ہفتہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11:45 بجے کے قریب ہوا، جب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں میزائلوں کو اپنے اہداف کو نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

یہ بے مثال جوابی آپریشن “یا علی ابن ابی طالبؑ” کے کوڈ نام سے جاری ہے، جو عید غدیر کے بابرکت موقع کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ میزائل اور ڈرون داغے جانے کے فوراً بعد IRGC کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اس وسیع پیمانے کے میزائل اور ڈرون آپریشن کے نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

iranian-drones
iranian-drones

بیان میں کہا گیا کہ کے ایرو اسپیس ڈویژن نے اس تازہ مرحلے کا آغاز صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کے براہِ راست جواب میں کیا ہے۔ اس نئے مرحلے کا مرکزی ہدف مبینہ طور پر مقبوضہ بندرگاہی شہر حیفہ اور اس کے آس پاس کے علاقے ہیں، جہاں اس حکومت کی کئی اہم فوجی اور صنعتی تنصیبات واقع ہیں۔

اب تک ان حملوں میں حیفہ میں موجود اسرائیلی فوجی اور صنعتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں تیل صاف کرنے والے کارخانے اور بجلی کے گرڈ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

israeli-jet-downed-by-iran
israeli-jet-downed-by-iran

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *