ایران کا اسرائیلی دارالحکومت میں موساد کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

iran-attack-on-mossad-headquarters-tel-aviV

ایرانی فوجی دستے پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کے مرکزی دفتر پر میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس حملے کی تصدیق اسرائیلی حکومت نے بھی کی ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق، فوجی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ (امان) کا ہیڈکوارٹر اور موساد کا ایک اہم آپریشنل سینٹر براہ راست نشانہ بنائے گئے۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوجی سنسرشپ نے ان مقامات سے متعلق خبروں پر فوری پابندی عائد کردی۔

اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پہلے ہی انتہائی بلند سطح پر ہے۔ عالمی رہنماؤں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری گفت و شنید کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *