ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی

داعش

ایران میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردی کی سازش میں ملوث 9 داعش جنگجوؤں کو سزائے موت دے دی گئی۔ ان کے مطابق، ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے انہیں ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

کمانڈر پاکپور نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھیوں نے خودکش حملے کر کے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد مجرموں کو پھانسی دی گئی۔

ایران کے ہاتھ اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات لگنے کا انکشاف

اس کے علاوہ، اطلاعات ہیں کہ ایران کے پاس اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں خفیہ دستاویزات آ گئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *